Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
12 - 48
فرمانِ مصطفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جب تم مُرسَلین( علیہم السلام )پر دُرُودِپاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔
بذاتِ خود پاک اورنَجاستِ حُکمیہ کوپاک کرنے والا ہے جبکہ مُقَیَّدپانی (جیسے مُسْتَعْمَل پانی ) پاک توہے لیکن پاک کرنے والا نہیں ۔''
            (تَبْیِیْنُ الْحَقَائِق ج۱ص۷۵دارالکتب العلمیۃ بیروت)
کیامُسْتَعْمَل پانی پی سکتے ہیں؟
سُوال:    کیا مُسْتَعْمَل لپانی پی بھی سکتے ہیں؟

جواب:    فُقَہائے کرام رحمہم اللہ السّلام نے اس کا پِینا اور اس سے آٹا گوندھنا مَکرُوہ لکھا ہے۔فتاوٰی شامی میں ہے:'' مُسْتَعْمَل پانی پینااوراس سے آٹا گوندھنا قولِ صحیح کے مطابق مَکْرُوْہ ہے ۔''(اَلدُّرُّالْمُخْتارمَع رَدُّ الْمُحْتار ج ۱ص۲۷۱دارالمعرفۃ بیروت)یہاں مکروہ سے مراد مکروہِ تنزیہی ہے۔
مُونچھیں پست رکھئے!
اِس سے ان لوگوں کو سَبَق حاصل کرناچاہیے جو بڑی بڑی مُونچھیں رکھنے کے شوقین ہوتے ہیں کہ یہ مُونچھیں پانی کو چُھو کر مُسْتَعْمَل کر دیتی ہیں جس کاپینا مَکرُوہ ہے،ہاں مُنہ دُھلا ہوا ہو یا وُضُو کیا ہو تو
Flag Counter