Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
10 - 48
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو مجھ پر ایک دُرُودشریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک قِیراط اَجْر لکھتا ہے اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پانی ایک طرف سے اس طرح داخِل کیاجائے کہ دوسری طرف سے بہ جائے توپانی مَحض جاری کرنے سے کام کا ہو جائے گا ۔

    صَدْرُالشَّرِیْعَہ،بَدْرُالطَّرِیْقَہ حضرتِ علامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''پانی میں ہاتھ پڑگیایا اَور کسی طرح مُسْتَعْمَل ہو گیا اور یہ چاہیں کہ یہ کام کا ہو جائے تو اچّھا پانی اس سے زِيادہ اس میں مِلادیں، نیز اِس کا یہ طریقہ بھی ہے کہ اس میں ایک طرف سے پانی ڈالیں کہ دوسری طرف سے بہ جائے، سب کام کا ہو جائے گا۔ (بہارِشریعت حصّہ ۲ص۵۶مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)
مُسْتَعْمَل پانی سے نَجاست زائل کرناکیسا؟
سُوال:    کیا مُسْتَعْمَل پانی سے نَجاسَت زائل کرسکتے ہیں؟
Flag Counter