مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو مجھ پر ایک دُرُودشریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک قِیراط اَجْر لکھتا ہے اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔
مُنَزَّہٌ عَنْ شَرِیْکٍ فِیْ مَحَاسِنِہٖ فَجَوْھَرُ الْحُسْنِ فِیْہِ غَیْرُمُنْقَسِمٖ (قصیدۃ بُردۃ )
(یعنی محبوب خدا عَزّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی خوبیوں میں ایسے یکتا ہیں کہ اس معاملہ میں ان کا کوئی شریک نہیں، اس لئے کہ ان میں جو حسن کا جوہرہے وہ قابل تقسیم نہیں ) حضرتِ شمس الدّین محمدحافِظ شیرازی علیہ رحمۃ اللہ الہادی بارگاہِ رسالت میں عرض گزار ہیں:
یَاصَاحِبَ الْجَمَالِ وَیَاسَیِّدَ الْبَشَرْ مِنْ وَّجْھِکَ الْمُنِیْـرِ لَقـَدْ نُوِّرَ الْقـَمَرْ لَا یُمْکِنُ الثَّنَآءُ کَمَاکَانَ حَقُّہٗ بَعْد اَزْخُدَابُزُرْگْ تُوْئِیْ قِصَّہ مُخْتَصَرْ
(یعنی اے حسن و جمال والے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور تمام انسانوں کے سردارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بے شک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نورانی چہرے کی تابانی سے چاندکوروشن