Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
8 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پردُرُودِپاک نہ پڑھاتحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
و عیب سے مُنَزَّہ و مُبَرّا(پاک)ہیں۔

    مَدّاحِ ماہِ نُبُوَّت ،ثناخوانِ دربارِرسالت حضرتِ سیِّدُنا حسّان بن ثابِت انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں: ؎
وَاَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَقَطُّ عَیْنِیْ		وَاَجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِالنِّسَآءُ

خُلِقْتَ مُبَرَّءً امِّنْ کُلِّ عَیْب		کَاَنَّکَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ

                                (دِیْوَانِ حَسَّان رضی اللہ تعالٰی عنہ )
    (یعنی یارسول اللہ عَزّّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ سے زیادہ خوبصورت کبھی میری آنکھ نے دیکھا ہی نہیں اور نہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بڑھ کر حسین وجمیل کسی ماں نے آج تک جنا ، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہرعیب سے پاک پیدا کئے گئے گویا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اسی طرح پیدافرمائے گئے جس طرح آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خودچاہا)

حضرتِ سیِّدُنااِمام شرف الدّین بوصیری علیہ رحمۃاللہ القوی ،بارگاہِ سَرْوَرِ اِنس وجاں ،مالِکِ کون ومکاں ،سُلطانِ دوجہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں رَطْبُ اللِّسان ہیں:
Flag Counter