مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مَغْفِرت ہے۔
ازخدا خواہیم توفیقِ ادب بے ادب مَحروم گَشْت از فضلِ ربّ
( یعنی ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اَدب کی توفیق کے طلبگار ہیں کہ بے اَدب فضلِ ربّ عَزَّوَجَلَّ سے محروم ہو کر در بدر ذلیل و خوار پھرتا ہے)
اَمیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پسندیدہ شخصیت
سوال: آپ کی پسندیدہ شخصیت کون سی ہے؟ جواب: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری پسندیدہ شخصیت سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ، باعثِ نُزُوْلِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذاتِ سِتُودَہ صِفات ہے کہ جن کی مثل آج تک کوئی پیدا ہوا ،نہ ہوگا،جو ہر خوبی و کمال سے مُتَّصِف و مُتَحَلّٰی(مُزَیَّن) اورہرنَقص