مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پردس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شَفاعت ملے گی۔
کھڑی لکھو، س کے دندا نے جدا رکھو، م کو اندھا نہ کرو (یعنی اس کے چشمہ کی سفیدی کھلی رہے)، لفظ''اللہ'' خُو بصورت لکھو اور لفظ ''الرَّحمٰن''کودراز کرکے اور لفظ ''الرَّحِیْم'' عُمدہ لکھو۔''
(شفاء شریف ص۳۵۷ مرکز اہلسنت برکا ت رضا الہند)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
بِـسْـمِ الـلّٰـہِ الرَّحْمٰنِ الـرَّحِـیْـم
لکھنے کاعظیم ثواب پانے کیلئے ہو سکے توکبھی کبھی باوُضوخوش خَطی کے ساتھ کاغذوغیرہ پر
بِـسْـمِ الـلّٰـہِ الرَّحْمٰنِ الـرَّحِـیْـم
تحریر فرما لیا کریں اورلکھنے میں میم کا دائرہ کھلا رکھیں مثلاً اس طرح م یا م لیکن بے ادَبی کی جگہ ہرگزنہ لکھئے،دیواروں پربھی آیات و مقدّس کلِمات مت لکھئے کہ آہِستہ آہِستہ لِکھائی کے ذَرّات جھڑ کر زمین پرتشریف لاتے ہیں نیزمساجِدومَدارِس وغیرہ میں بھی اِس ادَب کا خیال رکھئے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اَدب کی توفیق مرحمت فرمائے۔ ؎