Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
5 - 48
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو شخص مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنّت کا راستہ بھول گیا۔
الصلوۃ والتسلیم لکھتے نہ تھے مگر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ہر چیز کا علم عطا ہوا تھا یہاں تک کہ اس بارے میں احادیث مبارکہ وارد ہیں کہ حضور پُرنور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کتابت کے حروف پہچانتے تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ کس طرح لکھے جا ئیں تو خو بصورت ہوں گے، جیساکہ حضرتِ سیّدنا ابن شعبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک حدیث پاک حضرت سیّدنا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روا یت کی کہ نبی اکرم، نورمجسم ،شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:'' بِسْمِ اللہ کودراز کرکے نہ لکھو۔''(یعنی سین میں دندانے ہوں، صرف درازنہ ہو)

دوسری حدیث میں حضرتِ سیّدُنا امیر معا ویہ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حضورپُرنور،شافِعِ یومُ النُّشور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سا منے لکھ رہے تھے کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان سے فرمایا:'' دوات کی روشنائی کو درست رکھو، قلم پر ترچھا قط لگاؤ ،بِسْمِ اللہ کی ب
Flag Counter