Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
45 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذِکْر ہو اور وہ مجھ پر دُرُودشریف نہ پڑھے تو وہ لوگوں میں سے کنجوس ترین شخص ہے۔
کیجئے نیز احادیثِ مبارکہ میں دیئے ہوئے علاج بھی اپنے طبیب کے مشورے کے بغیر نہ کئے جائیں۔ گوشت وغیرہ پکاتے وقت اس میں چند قَتلے کَدو شریف کے ڈالنے کی عادت بنالینی چاہے۔ قتلے بہت چھوٹے چھوٹے ڈالیں یا پِیس کرڈالیں، بڑے قَتلے ڈالنے میں بھی مضایَقہ نہیں ۔گوشت کے ساتھ کدُّوشریف پکانے میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اِس کی ٹھنڈک ،گوشت کی گرمی کودُور کرکے اس کو مُعْتَدل کردیتی ہے۔ کدُّو شریف وغیرہ چھلکے سمیت پکائیں۔

دیگر سبزیوں کے بھی فوائد ہیں۔ان کے بارے میں میرے آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین مبارکہ کُتُبِ احادیث و سیرت و طِبّ میں موجود ہیں۔

سِرکہ بھی میرے آقا،سردار مکہ مکرمہ ، سرکارِ مدینہ منورہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بہت پسند تھا ،چنانچہ حضرتِ سَیِّدُناجابِربن عبدُاللہ
Flag Counter