Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
44 - 48
فرمانِ مصطفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جب تم مُرسَلین( علیہم السلام )پر دُرُودِپاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔
اور سرکہ میں ملا کر برص (سفیدکوڑھ) پر لگایا جائے تو اسے دور کردیتا ہے۔اگر سرکہ کے ساتھ ملاکر ککڑی کی طرح اس کا شوربہ بنایا جائے تو بخارمیں مفید ہے ،اس کا روغن(تیل) بارِد،رَطب(ٹھنڈا اورتر) ہے ۔ اسی طرح مالیخولیا (پاگل پن)اور برسام(سینے کا دردیا چھاتی کی سوجن) کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اگرتھوڑا سا سرکہ ملا کر خواہ سر میں مَلاجائے یا ناک میں ٹپکایا جائے اور دردِ سر حارّ کو پینے اور ناک میں ٹپکانے سے نفع ہوتا ہے اور بدن کی ہر قسم کی گرمی کے لئے نفع بخش ہے ۔''

ترکیب:کدُّو کو چھیل کر اس کا عرق نچوڑ لیا جائے ،چار حصہ یہ عرق اور ایک حصّہ میٹھا تیل ملا کر نرم آنچ پر پکایاجائے ۔
(نُزْھَۃُ الْمَجَالِس ج ۲ص۱۳۹دارالکتب العلمیۃ بیروت)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایک ہی طرح کے علاج سے ہر ایک کو فائدہ ہونا ضروری نہیں لہٰذا مذکورہ علاج طبیب کے مشورہ ہی سے
Flag Counter