| مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رَحمتیں نازل فرماتا ہے۔
کا اِرشادِ خوشگوار ہے:''اے لوگو! کَدُّو (لوکی) کھایا کرو کیونکہ یہ عقل میں اِضافہ کرتاہے اور دِماغ کی قُوّت کو بڑھاتا ہے۔''
(اَلْجَامِعُ الصَّغِیْرج ۲ص۳۴۳ حدیث ۵۵۴۵دارالکتب العلمیۃ بیروت)
اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدُتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب ،حبیبِ لبیب ،طبیبوں کے طبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:'' جب تم ہانڈی پکاؤ تو اُس میں اکثرکدُّو ڈالا کرو کیونکہ یہ غمگین دِل کے لئے باعِثِ تَقوِیَّت ہے۔''
(فَیْضُ الْقَدِیْرج۵ ص۲۶۳تحت الحدیث ۶۹۹۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
کدّو شریف کے چند طِبّی فوائد
علامہ عبدالرحمن صفوری شافعی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں:''نُزْہَۃُ النُّفُوْسِ وَالْاَفْکَارمیں ہے کہ اس کے تَرپَتَّوں سے کُلُی کی جا ئے تو سر درد حارّ (گرم) کے لئے نافِع ہے ۔اگر اسے خشک کر کے جلایا جائے