الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا مُعْجِزہ تھا کہ یہ کدُّو کا درخت قد والے درختوں کی طرح شاخ رکھتاتھااور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اس کے بڑے بڑے پتوں کے نیچے آرام فرماتے تھے، بحکمِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ روزانہ ایک بکری آتی اور اپناتھن آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دہان مبارک میں دے کر آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو صبح و شام دودھ پلاجاتی یہاں تک کہ جسم مبارک کی جلد شریف یعنی کھال مضبوط ہوئی اور اپنے موقع سے بال جمے اورجسم میں توانائی آئی۔''