صدرُالافاضل حضرت علامہ سیِّد نعیم الدین مرادآبادی علیہ رحمۃاللہ الھادی اپنی تفسیرمیں فرماتے ہیں :''جب حضرتِ سیِّدُنا یُونس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام مچھلی کے پیٹ سے باہر80 روز یا 3روز یا 7 روز یا40 روزبعد میدان پر تشریف لائے تو مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے باعث آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایسے نحیف و ضعیف اور نازُک ہوگئے جیسابچہ پیدائش کے وقت ہوتاہے ۔آپ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے جسم کی کھال نرم ہوگئی تھی اور بدن پرکوئی بال باقی نہ رہاتھا،تو اللہ تعالیٰ نے سایہ کرنے اور مکھیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پرکدُّوشریف کاپیڑ اُگادیاحالانکہ کدُّوکی بیل ہوتی ہے جو زمین پر پھیلتی ہے مگر یہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ