Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
40 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو مجھ پر ایک دُرُودشریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک قِیراط اَجْر لکھتا ہے اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔
کافر ہے اورحقیقت یہ ہے کہ اگر اس حیثیت سے اُسے نا پسند ہے کہ حُضُور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پسند تھا تو کافِر ہے۔
(بہارِ شریعت حصہ ۹ ص ۸۶ضیاء القراٰن مرکز الاولیاء لاہور)
ہاں اگر اس طرح کی صورتِ حال نہ ہو اورکسی کا نَفْس کدّوشریف کو پسند نہیں کرتا اِس بِنا پر اگر کوئی کہتا ہے کہ مجھے کدُّو پسند نہیں یا مجھے کدّو نہیں بھاتا تو اُس پر حکمِ کفر نہیں۔
قراٰن پاک میں کدّ وشریف کا ذ کر
سوال:    سناہے کدُّوشریف کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے ،کس مقام پر؟

جواب:    جی ہاں !کدُّوشریف کاذکر قرآن مجید میں بھی ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ پارہ 23 سورۃُ الصّٰفّٰت آیت 146 میں ارشاد فرماتاہے:
اَنۡۢبَتْنَا عَلَیۡہِ شَجَرَۃً مِّنۡ یَّقْطِیۡنٍ ﴿۱۴۶﴾ۚ
ترجمہ کنزالایمان :اور ہم نے اس پر کدُّوکا پیڑ اُگایا۔(الصّٰفّٰت: ۱۴۶)
Flag Counter