Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
39 - 48
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پردُرُودِپاک نہ پڑھاتحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
''حضورپُرنور، شافِعِ یومُ النُّشور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کدُّو شریف پسند فرما تے تھے'' تو مجلس میں سے ایک شخص نے کہا:''لیکن مجھے پسند نہیں۔''یہ سنتے ہی حضرتِ سیِّدُنا امام ابو یو سف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تلوار کھینچ لی اورفرمایا :
''جَدِّدِ الْاِسْلَامَ وَاِلاَّ قَتَلْتُکَ''َ۔
تجدیدِ اسلام کر(یعنی نئے سِرے سے مسلمان ہوجا)،ورنہ میں تجھے ضَرور قتل کردوں گا ۔
(شرحُ الشِّفا للقاری ج۲ ص ۵۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
کدُّو شریف کوناپسندکرناکب کفرہے؟
اگرمعاذاللہ کسی کواِس حیثیت سے کدّوشریف ناپسند ہے کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کویہ پسند تھا تویہ کفر ہے ۔صَدْرُالشَّریعہ، بَدْرُالطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: کسی کے اس کہنے پر کہ حُضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کدُّوپسند تھا کوئی یہ کہے: ''مجھے پسند نہیں'' تو بعض عُلَماء کے نزدیک
Flag Counter