Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
38 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مَغْفِرت ہے۔
چوتھے یہ کہ ہر سنّت سے محبت کرنا خو اہ سُنَّتِ زائد ہو یا ہُدی (سنَّتِ غیرموکّدہ یا سنَّتِ موکّدہ) ، طریقہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہے ۔ ؎
فقط اتنی حقیقت ہے ہما رے دین و ایماں کی 

کہ اس جان جہاں کے حسن پر دیوانہ ہو جانا
پا نچویں یہ کہ مخدوم(یعنی آقا) اپنے خادِم کے سا تھ تو پیا لے میں سے ہر طرف سے کھا سکتا ہے ،خادِم کو یہ حق نہیں ۔چھٹےیہ کہ خا دِم پیا لہ سے بوٹیاں یا کدّو وغیرہ چُن کر مخدوم کے سا منے رکھ سکتا ہے ۔''
(ماخوذازمراٰ ۃ المناجیح ج۶ص۱۸ضیاء القرآن مرکز الاولیاء لاہور)
جذ بہ عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اسی ضِمْن میں قَاضِی القُضَاۃ اِمام ابویوسف رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ(شاگرد امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کی اِیمان اَفروز حکایت سماعت فرمایئے، چُنانچِہ جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے اس روایت کا ذکر آیا کہ
Flag Counter