Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
37 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پردس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شَفاعت ملے گی۔
کے ہر طرف ہاتھ ڈالنے سے دوسرے شرکاءِ طعام نفرت (گھِن) کریں تب یہ حکم ہے مگرحضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہا تھ شریف سے چیز لگ کر تَبَرُّک بن جا تی ہے۔ بعض حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان نے تو حضورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پیشاب بلکہ خون بھی تَبَرُّکاً پیا ہے۔ لہٰذا حضور انورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا حکم دوسرا ہے ۔ بہر حال یہ حدیث بہت واضح ہے۔ بعض رِوایات میں ہے کہ حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی کدُّو شریف کے ٹکڑے تلاش کر کے حضور انور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے پیش کرنے لگے ۔

اس حدیث پاک سے چند مسئلے معلوم ہو ئے: ایک یہ کہ اپنے خدّام و غلاموں کی دعوت قبول کرنا چاہے اگرچہ وہ اپنے سے کم درجہ میں ہو۔ دوسرے یہ کہ خادم کو اپنے سا تھ ایک پیا لے میں کھلانا بہت اچھا ہے۔ تیسرے یہ کہ کدُّو شریف پسند کرناسنّتِ مبارکہ ہے۔
Flag Counter