Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
36 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو شخص مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنّت کا راستہ بھول گیا۔
طَعام کا ایک دوسرے پرایثارکرنا۔
(شَرْح صَحِیْح مُسْلِم للنَّوَوی ج ۲ص۱۸۰باب المدینہ کراچی)
مذکورہ حدیثِ پاک کی شرح
مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان شرح مشکوٰۃ شریف میں فرماتے ہیں:'' سرکارِدوعالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پیا لے کے ہر طرف سے کدُّو کے ٹکڑے اٹھا کر تناوُل فرمارہے تھے۔ معلوم ہوا کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کدُّو شریف مرغوب تھا ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب مخدوم و خا دم ایک پیالے سے کھائیں تو مخدوم( آقا) ہر طرف سے کھاسکتاہے اوروہ جو حدیث پاک میں فرمایا:کُلْ مِمَّا یَلَیْک یعنی اپنے سا منے سے کھاؤ، وہاں چھوٹوں یا برابر والوں سے خطاب ہے۔ لہٰذا یہ حدیث پاک اس کے خلا ف نہیں۔ ''صاحبِ مرقات'' نے فرمایاکہ جب ایک شریک
Flag Counter