Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
33 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذِکْر ہو اور وہ مجھ پر دُرُودشریف نہ پڑھے تو وہ لوگوں میں سے کنجوس ترین شخص ہے۔
خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن روایت نَقل کرتے ہیں،'' کھانے سے پہلے تربوز کھانا پیٹ کو خوب دھودیتا ہے اور بیماری کوجڑ سے ختم کردیتا ہے''۔
(فتاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج ۵ ص ۴۴۲مرکزُالاولیاء لاھور)
سبزی کھانے میں حکمت
سوال:    بارہا دیکھاگیاہے کہ آپ کھانے میں سبزی بالخصوص کدُّوشریف استعمال فرماتے ہیں اس میں کیا حِکمت ہے ؟

جواب:    سبزی کو پسندکرنے میں ایک حکمت تو یہ ہے کہ جس دسترخوان پر سبزی موجود ہو فرشتے اس دسترخوان پرحاضر ہوتے ہیں جیساکہ حُجَّۃُ الْاِسْلام امام محمدغزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی''اِحیاء ُ عُلُومِ الدّین'' میں نقل فرماتے ہیں:''بے شک اُس دسترخوان پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں جس پرسبزی موجود ہو۔''
(اِحْیاءُ عُلُومِ الدّین ج۲ ص۲۲دارصادر بیروت)
Flag Counter