| مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جب تم مُرسَلین( علیہم السلام )پر دُرُودِپاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔
پہلے کھانا زیادہ مُوافِق ہے ،یہ جلدہَضم ہوتے ہیں لہٰذا ان کومِعدے کے نچلے حصّے میں ہونا چاہے اور قراٰنِ پاک سے بھی پھل کے مُقدَّم (یعنی پہلے ) ہونے پر آگاہی حاصِل ہوتی ہے، چُنانچِہ قراٰنِ پاک میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشا د فرمایا :
وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور میوے جو پسند کریں۔( اَلْوَاقِعَہ :۲۰) پھراس کے بعد فرمایا:
وَ لَحْمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں۔(اَلْوَاقِعَہ: ۲۱) پھر پھلوں کے بعد کھانے میں گوشت اور ثرید کومُقَدَّم کرنا افضل ہے ۔ (یعنی پھلوں کے علاوہ دیگر کھانے ہوں تو پہلے پھل کھائیں پھر گوشت و ثرید)
(اِحْیَاءُ عُلُومِ الدِّیْن ج۲ص۲۱ دار صادر بیروت)
میرے آقا اعلیٰ حضرت،مجدّدِدین وملّت مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا