| مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذِکْر ہوا اورا ُس نے مجھ پر دُرُودشریف نہ پڑھا اُس نے جفا کی ۔
جب تک اِمام رُکوع سے سر اٹھا لے گا تواب ہاتھ نہ باندھے جائیں۔۱؎ فقط سیدھا کھڑے ہو کر تکبیر تحریمہ کہے پھر فوراً رُکوع کی تکبیر کہتا ہوا جماعت میں شامل ہوجائے۔
(ماخوذ از فتاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج۷ص۲۳۵مرکزالاولیاء لاہور)
امام کے ساتھ اگر رکوع میں معمولی سی شرکت ہو گئی تو رکعت مل گئی اور اگر آپ کے رکوع میں داخل ہو نے سے قبل امام کھڑا ہو گیا تو رکعت نہ ملی ۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ ۱؎ ہاتھ باندھنااس قیام کی سنّت ہے جس کے لئے قرار ہواوراس میں ذکرِمسنون ہو لہٰذا حالتِ ثنا، قنوت اورنمازِ جنازہ کی تکبیرات میں ہاتھ باندھے جائیں گے جبکہ رُکوع وسُجود کے درمیان قیام یعنی قومہ اورتکبیراتِ عید میں ہاتھ چھوڑے جائیں گے۔ (تنویرالابصار والدّرالمختارج۲ص۲۳۰دارالمعرفۃ بیروت)
کھانے سے قبل پانی پینے کی وجہ
سوال: اکثر دیکھا ہے کہ آپ کھاناشُروع کرنے سے قَبل پانی پیتے ہیں۔ اس کی وجہ؟