مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ ؕ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
وُضوکے بارے میں وَسْوَسے اوراُن کا عِلاج (مع دیگردِلچسپ سُوال جواب )
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ(48صفحات) مکمّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کااَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سُلطانِ بَحروبَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے:''تم جہاں بھی ہومجھ پردُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتاہے۔''
(المعجم الکبیر للطبرانی ج۳ص۸۲ حدیث۲۷۲۹ داراحیاء التراث العربی بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحَمَّد