کی دِلنوازصدالگاکرحاضرین کو دُرُودشریف پڑھنے کی سعادت بھی عنایت فرماتے ہیں۔ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ان عطاکردہ دِلچسپ اورعلم و حکمت سے لبریز اِرشاداتِ عالیہ کے مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے دنیابھرکے مسلمانوں کومہکانے کے مقدّس جذبے کے تحت ''مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ'' ان مَدَنی مُذاکرات کوتحریری گلدستوں کی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِن ''مَدَ نی مُذاکرات''کے تحریری گلدستوں کا مطالعہ کرنے سے اِن شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عقائد و اعمال اور ظاہر و باطن کی اِصلاح ،محبتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ و عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صِرْف شرعی ، طبّی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کالاجواب خزانہ ہاتھ آئے گا بلکہ مزیدحُصُولِ عِلْمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوگا۔