Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
28 - 48
فرمانِ مصطفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے یہ کہا،جَزَی اللہُ عَنَّا مَحَمدًامَّاہُوَ اَہْلُہٗ ستَّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہیں
اس رسالہ مبارکہ کا مطالعہ کرنا تھا کہ میرے سارے وساوِس جڑ سے کٹ گئے ۔ اس واقعہ کو 10 سال بِیت چکے ہیں مگراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آج تک ایسے وساوس سے محفوظ ومامون ہوں ۔
امام سے پہلے تکبیر تحریمہ کہنا کیسا؟
سوال:    اگر مُقتدی نے امام کی تکبیرِ تحریمہ سے پہلے ہی اپنی تکبیرِ تحریمہ مکمَّل کرلی تو اُ س کی نماز پر کیا اثر پڑے گا؟

جواب:    اُس مقتدی کی نماز نہیں ہوگی بلکہ خلاصۃ الفتاوٰی میں ہے : '' مقتدی نے لفظ ''اَللہ'' امام کے ساتھ کہالیکن'' اَکْبَر'' امام سے پہلے کہہ لیا،تب بھی نماز نہ ہوئی ۔''
 (خُلاصۃ الفتاوٰی ج۱ص ۸۴ کوئٹہ)
رُکوع میں تکبیرتحریمہ کہنے کے بارے میں حکم
سوال:    امام رُکوع میں تھا ،مقتدی جلدی سے تکبیر کہتے ہوئے رُکوع میں
Flag Counter