| مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پردُرُودِپاک نہ پڑھاتحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
ہدایت فرمائی ۔ میرے دل میں ڈالا کہ اس کیچڑ میں لوٹ کر اپنے کپڑے کیچڑ آلود کر لے اور نماز میں شریک ہو جا۔میں نے ایسا ہی کیا، پھرکبھی وسوسہ نہ آیا ۔''
(الحدیقۃ الندیۃ ج۲ص۶۹۳ دارالطباعۃ العامرۃ)
غسل خانے میں پیشاب نہ کریں
غسل خانے میں پیشاب کرنے سے بھی وسوسے پیدا ہوتے ہیں جیساکہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مُغَفَّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اکرم،شَہَنْشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص غسل خانے میں پیشاب کرے اور فرمایا ،بے شک عموماًاسی سے وسوسے پیدا ہو تے ہیں ۔''
(سُنَن تِرْمِذی ج۱ص۹۸ دارالفکر بیروت)
وسوسوں سے نَجات پانے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ''وسوسے اوراُن کاعلاج'' کامطالعہ ان شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مفید رہے گا۔