| مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مَغْفِرت ہے۔
لیکن جسے قطرہ اُ ترنے کا یقین ہوجائے وہ پانی پر حوالہ نہیں کرسکتا (یعنی پانی کا چھینٹالگانے سے حیلہ نہیں کر سکتا )یونہی جسے معاذ اللہ سَلَسُ الْبَوْل کا عارِضہ (قطرہ آنے کی بیماری) ہو، اُسے یہ چھینٹا مفید نہیں بلکہ بسااوقات مُضِر ہے کہ پانی کی تری سے نَجاست بڑھ جا ئے گی ۔
(فَتَاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج ۱ص۷۷۸ مرکزالاولیاء لاھور)
وسوسے کا عجیب علاج
صالحین رَحِمَہُمُ اللہ المبین میں سے ایک صاحب فرماتے ہیں : '' مجھے دربارہ طہارت (پاکی کے بارے میں)وسوسہ تھا۔راستہ کی کیچڑاگر کپڑے میں لگ جا تی تو اسے دھوتا۔(حالانکہ شرعاً جب تک خاص اس جگہ پر نجاست کا لگنا ثابت و متحقق نہ ہو ، پاکی کاحکم ہے ۔)ایک دن نماز صبح کے لئے جا رہا تھا کہ راہ کی کیچڑلگ گئی ۔میں نے دھونا چاہا اور خیال آیا کہ دھوتا ہوں تو جماعت جا تی ہے ،ناگاہ (اچانک)اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے