Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
24 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پردس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شَفاعت ملے گی۔
اٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:
''إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَضِحْ''
یعنی جب تُو وضو کرے تو چھینٹا دے لے ۔''
 (سُنَن ابنِ ماجہ ج۱ ص۲۷۰ حدیث ۴۶۳ دارالمعرفۃ بیروت)
سیِّدُناامام اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حَمّاد بن سُلیمان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ،وہ حضرت سیِّدُنا سعیدبن جُبَیررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اوروہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:''تر ی پاؤتو شرم گاہ اور وہاں کے کپڑے پرچھینٹادے لیاکرو پھر (قطرہ کا) شُبہ گزرے تو خیال کر لیا کرو کہ پانی (جو چھڑکا تھا اس) کا اثر ہے۔امام حمّاد علیہ رحمۃ اللہ الجوّاد نے فرمایاکہ ایساہی حضرت سیِّدُنا سعید بن جُبیررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے فرمایا۔ امام محمدعلیہ رحمۃ الاحد فرماتے ہیں:''ہم اسی کواختیار کرتے ہیں جب آدمی کو شبہ زیادہ ہوا کرے تو یہی طریقہ برتے اور یہی قول سیِّدُنا امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاہے۔''
 (کتابُ الآثار للامام محمدبن الحسن ص۴۲مدینۃ الاولیاء ملتان)
Flag Counter