Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
22 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود ِپاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فِرِشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے رہیں گے۔
جواب:    وساوِس سے بچنے کے چند وظائف یہ ہیں میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت فرماتے ہیں:

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف رجوع کرے۔
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
پڑھے۔
لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّا بِاللہِ
پڑھے۔

سُوْرَۃُ النَّاس کی تلاوت کرے۔
اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ
کہے۔
 (ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾
کہے،ان سے فوراًوسوسہ دفع ہو جاتا ہے۔
سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ ؕ   ( اِنۡ یَّشَاۡ یُذْہِبْکُمْ وَیَاۡتِ بِخَلْقٍ جَدِیۡدٍ ﴿ۙ۱۹﴾وَّ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیۡزٍ ﴿۲۰﴾
کی کثرت اسے جڑ سے قطع کر دیتی ہے ۔
 (فَتَاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج۱ ص۷۷۰ مرکزالاولیاء لاھور)
(الحدید:۳)
(پ۱۳ ابراہیم آیت۱۹،۲۰)
Flag Counter