Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
21 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔
ہے کہ اس کی غرض تو یہی تھی کہ یہ (آدمی) اپنی عبادت سے غافل ہو کر کسی دوسرے کے جھگڑے میں پڑ جائے اور اس حَیْص بَیْص (یعنی بحث وتکرار) میں ممکن ہے کہ وہی خبیث غالب آئے اور صورتِ ثانیہ صورتِ اُولیٰ کی طرف عَوْدکر (یعنی لَوٹ)جائے، وَالْعِیَاذُبِاللہِ تَعَالٰی۔لہٰذانَجات اس تیسری صورت میں ہے جو ہمارے نبیئ کریم ، حکیم علیم، رؤف رحیم عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلہٖ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْم نے تعلیم فرمائی کہ فوراً اِتنا کہہ کر الگ ہوجائے کہ تُو جھوٹا ہے۔''
 (فَتَاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج۱ ص۷۷۹مرکزالاولیاء لاھور)
''یَارَسُولَ اللہ ''کے 10 حروف کی نسبت سے وسوسوں سے بچنے کے 10وظائف اور تدابیر
سوال:    آپ نے وَسوَسوں کے متعلق ارشاد فرمایاان سے بچنے کے لئے چند وظائف و تدابیر بھی ارشاد فرما دیجئے؟
Flag Counter