Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
19 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُودِپاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
اگر پھر بھی شیطان وسوسہ دلائے کہ تُو نے یہ عمل کامل نہ کیا ۔اس میں فُلاں نَقص رہ گیا تو اس دشمن شیطان سے کہہ دے کہ اپنی دل سوزی اٹھا رکھے ۔ مجھ سے تو اِتنا ہی ہو سکتا ہے اگر ناقص ہے تو میں خود بھی ناقص ہوں۔اپنے لا ئق میں بجالایا۔میرا مولا کریم عَزَّوَجَلَّ ہے ۔ میرے عجزوضعف پر رحم فرما کر اتنا ہی قَبول فرما لے گا ۔

اگر ایسا کرنے سے بھی وسوسہ نہ ٹلے تو کہہ دے کہ اگر تیرے کہنے سے میرا وضو نہ ہوا ۔میری نماز نہ سہی مگر مجھے تیرے خیال کے مطابق بے وضو یاظہر کی تین رکعت پڑھنا گوارا ہے اور اے ملعون !تیری اطاعت قبول نہیں ۔جب یوں دل میں ٹھان لی تو وسوسہ کی جڑ کٹ جائے گی ۔
 ( فَتَاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج۱ ص۷۸۶،۷۸۷مُلَخَّصاً مرکزالاولیاء لاھور)
حضرت سیِّدُنااِمام مجاہد علیہ رحمۃ اللہ الواحد کے فرمان کا بھی یہی مطلب ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے بے وُضو نماز پڑھ لینی
Flag Counter