اسی طرح شیطان نماز میں بھی شک پیدا کرتا ہے کہ وضو ٹوٹ گیا اور انسان پیشاب کا قطرہ نکلنے یا ریح خارج ہو نے کاگمان کرتا ہے اور یہ وَسْوَسہ شیطانی ہو تا ہے ۔
چنانچہ اس ضِمْن میں میرے آقائے نعمت،اعلیٰ حضرت، مجدِّدِ دین وملّت، عاشقِ ماہِ نُبُوَّت ،پروانہ شمعِ رسالت ، مولیٰنا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن چند احادیث نقل فرمانے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں:''ان حدیثوں کا حاصل یہ ہے کہ شیطان نماز میں دھوکا دینے کے لئے کبھی انسان کی شرمگاہ پر آگے سے تھوک دیتا ہے کہ اُسے قطرہ آنے کا گمان ہوتاہے ۔کبھی پیچھے پھونکتا ہے یا بال کھینچتا ہے کہ ریح خارج ہونے کا خیال گزرتا ہے۔اس پر حکم ہو ا کہ نماز سے نہ پھروجب تک تری یا آواز یا بُو نہ پاؤجب تک وقوعِ حدَث (یعنی