ٹوٹ جائے گا۔'' (اَلْفَتَاوَی الْھِنْدِیّۃج۱ص۹ کوئٹہ )
بعض لوگ بَہت وَہمی قسم کے ہوتے ہیں، ان کو بار بار شُبہ پڑتا ہے کہ میرا وضو ٹوٹ گیا اور اس وجہ سے وہ بار بار وضو کرتے رہتے ہیں یا وُضو کئے کافی دیر گزرچکی ہوتو پھر یہ سوچ کر دوبارہ وضو کرتے ہیں کہ ہوسکتا ہے وضوٹوٹ گیا ہوتوایسوں کی خدمت میں یہ اَ ھَمّ مَسْئَلَہ ذرا تفصیل سے عرض کرتاہوں تاکہ شیطان کے وساوِس اورمکروفریب سے محفوظ رہ سکیں، اس مسئلہ کی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں :
ایک صورت تویہ ہے کہ کسی شخص نے ابھی وضو کیاہی نہیں یعنی بے وضو تھااور اسے شک ہے کہ میں نے وضو کیاہے یانہیں ؟ تو یہ بے وضو ہے، اس کو وضو کرناضروری ہے۔