مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذِکْر ہوا اوراس نے مجھ پر دُرُودشریف نہ پڑھا اُس نے جفا کی ۔
(یعنی میں نے آسمانوں کے کنارے دیکھے، تمام جہان کی سیر کی، تمام خوبیوں والوں کو دیکھا لیکن یارَسولَ اللہ!عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ مُنْفَرِد وبے مثال شخصیت کے مالک ہیں یعنی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاکوئی ثانی نہیں ۔)
پیشاب گاہ سے خارج ہونے والی ہواکاحکم
سوال: کیاپیشاب گاہ سے ہوا خارِج ہوناناقضِ وُضو ہے؟ جواب: نہیں، عورَت و مَرْد دونوں کے لئے حکم یہ ہے کہ اگر آگے کے مَقام سے ہوا خارج ہوئی تو وضو نہ گیا ۔'' (اَلْفَتَاوَی الْھِنْدِیّۃج۱ص۹کوئٹہ ) بعض اَوقات آگے سے ہوا خارج ہوتی ہے تو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ قَطرہ آگیا حالانکہ وہ ہَوا ہوتی ہے۔
پاخانے کے مقام سے خارج ہونے والی ہوا کا حکم
سوال: اگر پیچھے سے بَہُت معمولی سی ہَواخارِج ہوتو کیاوضو ٹوٹ جائے گا؟ جواب: ہاں پیچھے سے اگر(یقینی طور پر)معمولی سی ہَوا بھی خارِج ہوگی تو وُضو