Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
7 - 70
تقسیم کاری کا بہترین وقت
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !جب آپ اِس بات کو محسوس فرمائیں کہ ذِمّہ داری کے باعِث مصروفیت اِس قَدَر بڑھ چکی ہے کہ مدنی اُمُور کی اَنجام دہی کے لئے وقت کم پڑرہا ہے اورکثیر تعداد میں ایسے ماتحت اسلامی بھائی بھی موجود ہیں جوکہ نہ صرف قابلِ اعتمادا ور سمجھدار بلکہ کثیر المشاغل بھی نہیں، تو یہ مدنی کاموں کی تقسیم کرنے کا بہترین وقت ہے۔اگر آج مدنی کام کسی کوسِپُرد کئے جاسکتے ہیں کل کا اِنتظار نہ کیجئے۔ کہیں آپ کو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اِس سے قَبل آپ ''مدنی کاموں کی تقسیم'' نامی رسالہ کا مطالعہ فرماچکے ہوں گے۔اسلامی بھائیوں کا یہ مُطالبہ رہا کہ مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے پر کچھ بیان ہو لہٰذاحَسْبُ الْاِرْشَاد پیش کرنے کی سعی کرتا ہوں ۔
تقسیم کاری اور اُس کے تقاضے
    حضرتِ سَیِّدُنا عَمْر وبن مُرَّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ انہوں نے حضرتِ سَیِّدُنا امیرِمُعَاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا ،میں نے رَسُول اللہ عَزَّوَجَلَّ َوصَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسَلَّمْ کو فرماتے سُنا کہ جِسے اللّٰہ تعالیٰ مُسلمانوں کی کِسی چیز کا والی اور
Flag Counter