اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہمارے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی دامت برکاتہم العالیہ کی شب و روز کی کمائی کا ثمرہ ہے کہ اِس وقت دعوتِ اسلامی میں افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں اورمُحبین کا توشُمار ہی نہیں ۔ شعبہ زندگی کے کم و بیش ہر طبقے کا فرد دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہے اور ان میں ایک بہت بڑی تعداد کو امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ سے بیعت کی سعادت بھی حاصل ہے۔اب ضرورت اِس اَمْر کی ہے کہ صلاحیتوں کے مطابق مدنی کام کی تقسیم عمل میں لائی جائے اورپِھر ِاس کے تقاضوں کو پورا بھی کیا جائے ۔آج ہمارے اِنتہائی اہم ترین ذمہ دار مدنی کاموں میں اِس قدرمصروف ہوگئے ہیں کہ اب اِنہیں مدنی تحریک کے دُور رس مُعاملات پر غور کرنے اور بہتر سے بہتر حِکمتِ عملی اپنانے اور جو مدنی کام ہمارے سِپُرد ہیں ،اُن کی کارکردگی کابَغور جائزہ لیکر اِن میں مزید بہتری پیدا کرنے یا کمزوریوں کو دور کرنے نیز مدنی مرکز کے جدول پر کما حَقُّہٗ عمل کرنے کا خاطر خواہ وقت نہیں ملتا۔ہمیں چاہے کہ ہم اس عظیم افرادی قوت کو کام میں لائیں، اِن کی مدنی تربیت کریں، اِن میں مدنی کام تقسیم کریں۔ یقینا ہم سب کام خود نہیں کرسکتے البتہ جو کام خود ہی کرنے کے ہیں یا