Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
61 - 70
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ۱۹ حروف کی نسبت سے ۱۹ مَدَنی پھول
 (۱)    مُشکلات اِنسان کو تباہ کرنے کے لئے نہیں بلکہ بنانے کے لئے آتی ہیں ۔

(۲)    مسائل میں اُلجھنے اورخوفزدہ ہونے کے بجائے اُن کے حل کے لئے وسائل کو بہتر طور پر استعمال کیجئے۔

(۳)    وقت ایک نِعْمت ہے جو ہر اِنسان کو برابر ،برابر دی گئی ہے ۔

(۴)    بڑا آدمی وہ ہے جو اپنا سارا وقت ضروری کاموں میں صرف کرے۔

(۵)    کو شِش ہماری مَتَاع (سرمایہ)ہے ۔

(۶)    ہِمّت ہارنا اپنی ڈِکشنری سے نکال دیں۔(امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)

(۷)    مُشکل کاموں سے جی چُرانے کے بجائے چیلنیجز کو قبول کریں ۔

(۸)     یکسوئی کے تصّور کو سمجھئے اور حاصل کرنے کی کو شش کیجئے ۔

(۹)    ناکامی سے مایوس نہ ہوں۔مشہور فاتح تیمورلنگ چیونٹی کی بار بار ناکامی کی بدولت کامیابی کے راز سے آشنا ہوا تھا ۔

(۱۰)    کمرہ امتحان میں جو کام ہم تین(3) گھنٹے میں کرلیتے ہیں وہ عام طور پر 3 دن میں بھی مشکل ہے اس کی وجہ وقت کی تعیین(تع۔یِین)یعنی مخصوص کرنا
Flag Counter