| مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تقسیم کاری کے عمل کو بہتر بنانے اور اِس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ایک اور اہم تقاضا یہ بھی ہے کہ صلاحیتوں کے مُطابِق تقسیم کی جائے۔ یعنی اسلامی بھائیوں کی دِلچسپی ،تَجْرِبات اور قابِلیت کے مُطابِق انہیں مَدَنی کام سِپُرد کیا جائے ۔تاکہ مدنی نتائج کی بہتری کے ساتھ ساتھ اُس کی تنظیمی صلاحیتوں کو بھی مدنی نکھار نصیب ہو۔
نہر کا بہاؤ
ایک نہر تیزی سے بہتے ہوئے قُرب و جوار کی بستیوں میں تباہی مچارہی تھی ۔ بستی والوں کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ اگر بہاؤ کا یہی حال رہا تو سب برباد ہو جائیں گے۔ اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بستی میں تین گروہ ہو گئے ۔پہلے گروہ نے اپنی تمام تر قوت اور اسباب پانی کے بہاؤ کو روکنے میں صرف کر دیئے مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی کیونکہ یہ پانی کو ایک جگہ سے روکتے تو وہ دوسری طرف سے بہہ نکلتا، پریشر کے سبب مزید تباہی بڑھتی۔دوسرے گروہ نے یہ طے کیا کہ اس کا سرچشمہ (منبع)تلاش کیا جائے تاکہ اُسے بند کرنے سے اِس نہر کا زور کم ہو اورنُقصان سے محفوظ رہا جاسکے ۔سرچشمہ تو