ساحلِ سَمُندرپر ایک جھونپڑا واقع تھا اورغُروبِ آفتاب کا وقت تھا۔ غروب ہوتے ہوئے سُورج نے اندھیرے میں ڈوبتی ہوئی دُنیا سے پوچھا ''ہے کوئی میری جگہ لے سکے؟''اِس سنّاٹے میں جھونپڑی کے اندر جلتے ہوئے چراغ نے کہا ''ہاں میں کو شش کرونگا ۔''
یاد رہے! اگر آپ واقِعی اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانااور اُن کے اندرخُود اِعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں تواُن کی شخصیت کو اُجاگَر کرنے اور پوشیدہ صلاحیتو ں کے دروازے کَھٹکھٹانے کی کوشِش کرتے رہیں۔ اِس سلسلے میں اِن کی عَدَم موجودگی میں بھی اِن کی جائز تعریف کریں ۔کامیاب نگران اپنی نُمایا ں کارکردگی کا سہرا اپنے ماتحت کے سر باندھتا ہے۔
میرے عظیم قائد،رہنما،رہبر،شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا َوتیرَہ(وَ۔تی۔رَہ)یعنی شیوہ ہے کہ آپ اِسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر دم تیار رہتے ہیں کوئی اسلامی بھائی کیسی ہی پریشانی لئے حاضر ہو، آپ چند کَلِماتِ حکیمانہ کے ذریعے اُس کو خُود اِعتمادی کا پہاڑ بنادیتے ہیں۔آپ کا یہ جُملہ بارہا سُنا