کرسکا کہ جب وہ بچہ تھا تو بار بار اُس کی حوصلہ شکنی کی جاتی اور اُسے بے وُقوف ہو ، اَحمق ہو،کی آوازوں سے واسِطہ پڑتا رہتا تھا۔ اُس کا بیان ہے کہ جب کوئی اہم کام اُسے ملتا تواُس کی کمزوری کی تصویر اُس کے ذِہن کے پردے پر کِھنچ جاتی اور یوں وہ محسوس کرتا کہ وہ اِس کی اہلیت و قابلیت نہیں رکھتا ۔اِس طرح حوصلہ شکنی کی نُحُوست کے سبب وہ اپنی زندگی میں کوئی نُمایاں کام نہ کرسکا ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وہ نادان ذِمّہ داران جو اپنے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔اُن کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ِاس طرح نہ صرف اِسلامی بھائیوں کی صلاحیتیں ضائِع ہوتیں بلکہ تقسیم کاری کا عمل بھی بے حد متاثر ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جب کسی اسلامی بھائی کی خود اِعتمادی کا چراغ بُجھ جائیگا تو وہ کس طرح آپ کے سِپُرد کئے ہو ئے مدنی کاموں کو بحُسن و خُوبی بر وقت سراَنجام دے سکے گا ۔لِہٰذا اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی اس طرح کریں کہ وہ خود اِعْتِمادی پا کر آپ کے دئیے ہو ئے مَدَنی کاموں کو خُوب عُمدگی سے بجا لا سکیں ۔