Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
54 - 70
    جن اسلامی بھائیوں کو آپ نے براہِ راست مدنی کام تقسیم کئے ہیں اُن کے حوصلے بلند رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اِس کام کو کسی اسلامی بھائی کے سِپُرد نہ کریں ۔
اَہَمْ اُمُور
    ہمیں ہمارا مدنی مرکزبعض ایسے اہم وحُسّاس مدنی کام سِپُرد کرتا ہے کہ وہ ہمِی کو کرنامُناسِب ہوتے ہیں۔اِن اَہم ترین مُعاملات کوتَفْویْض(سِپُرد) کرنے سے نہ صرف مدنی مرکز کا اعتماد مجروح بلکہ'' دعوتِ اسلامی'' کو بھی ناقابلِ تلافی نُقْصان کا اندیشہ ہے ۔بالخصوص ہمارے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے براہِ راست ملنے والے مُبارک کام کو تو اِنتہائی سعادت مندی تَصَّور کر تے ہوئے، اُن کی تُوقعات سے بڑھ کراور بہتر انداز سے کرکے اُن کے دریافت کرنے سے قبل ہی اگر ممکن ہو تو کارکردگی بنفسِ نفیس حاضر ہو کر پیش کرنا، دُنیا وآخرت کی کامرانیاں سمیٹنے کے مترادف ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں توفیق نصیب کرے اور اگر تفویض کئے ہوئے کام میں دُشواری پیش آئے تو فوراً سے پیش تر حاضری دے کر اُس کے حل کی صورت نکا لیں ورنہ اگرخدانخواستہ مدنی کام نہ ہوا یا تاخیر کا شکار ہوا تو کہیں بربادی
Flag Counter