Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
52 - 70
مُطابق وقت گزاریں۔ اُن سے تنظیمی اُمُور پر سُوالات کریں اور اُن کے مسائل سُنیں، اگر چہ اِس عمل میں انتہائی نَفْس کُشی اورمَشَقَّت بھی ہے لیکن موتی بھی اُسی غَوطہ خُور کو ملتے ہیں جوسَمُندر کی تہہ میں جاتا ہے۔ میرے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ایک مکتوب کا اِقْتِباس (اِق۔تِ۔باس)پیشِ خدمت ہے ۔

     فرماتے ہیں ''نایاب موتی غَوّاص(غَو۔واص) یعنی غوطہ خور ہی کو ملتے ہیں، سطحِ آب پر اُبھرتے ہو ئے نُمائشی بُلبُلوں کے صِرْف نظّارے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ،آپ گہرائی میں جائینگے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلََّّّ دعوتِ اسلامی کی بقاء کے انمول موتی بھی پائیں گے ۔(ازمکتوب امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)
اپنے ذِمّے بھی کام رکھنے ہوتے ہیں
    میرے وہ اسلامی بھائی !جن کے ذِمّے شورٰی و کابینات کی رُکنیت کی اہم ذمہ داری ہے، اِس بات کو سمجھنے کی کو شش فرمائیں کہ آپ جو مدنی کام تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اِس کے لئے کو ئی مُناسب اِسلامی بھائی نظر بھی نہیں آرہا تو اِس کوفی الحال اپنے ذِمّے ہی رکھیں۔ کیونکہ اگر وکیل کو ڈاکٹری سونپ د یں تو نتیجہ آپ خود سمجھ سکتے ہیں لِہٰذا صرف اپنابوجھ کم کرکے دوسروں کے کاندھے پر وزن ڈال دینے کا نام تقسیم کاری نہیں بلکہ یہ تو ایک مطلوب کا حُصُول ہے ۔
Flag Counter