میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ میں یہ حوصلہ ہونا چاہے کہ آپ کا ماتحت اگرکوئی غَلَطی کربیٹھے تو اُسے نظر انداز کردیں یا پھر اُس پر ڈالنے کے بجائے اپنے اوپر لے لیں ۔اگراپنے اندر اِس طرح کاحوصلہ پیدا کیا تو آپ دیکھیں گے کہ آپ ہر دِلعزیز بن جائینگے اور ما تحت اسلامی بھائی خود اعتمادی پا کر ازخود اَغْلاط سے احتراز کرنے لگیں گے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا یہ اِرشاد اپنی گِرہ سے باندھ لیجئے ''جو کار سڑک پر چلتی ہے اُسی کو حادِثہ پیش آتا ہے ۔جو گھوڑا دوڑتا ہے وہی گِرتا ہے ''،''اِسی طرح جو کام کرتا ہے وُہی غَلَطی کرتا ہے ۔''آپ شفقت بھرا نرم انداز ہی رکھئے۔