ترا خُلق سب سے اعلیٰ تِرا حُسن سب سے پیارا
فِداتجھ پہ سب زمانہ مدنی مدینے والے( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
اے حبیب ربِّ باری ہے گُنہ کا بوجھ بھاری
تُمہِیں حشر میں چُھڑانا مدنی مدینے والے( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
میں اگرچہ ہوں کمینہ تِرا ہوں شہہِ مدینہ
مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے ( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
یہ مریض مر رہا ہے تِرے ہاتھ میں شفاء ہے
اے طبیب! جلد آنا مدنی مدینے والے( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
میری عادتیں ہوں بہتر بنوں سُنتوں کا پیکر
مجھے متقی بنانا مدنی مدینے والے ( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
تِری سُنتوں پہ چل کر مری روح جب نکل کر
چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
یہ کرم بڑا کرم ہے تِرے ہاتھ میں بھرم ہے
سرِ حشر بخشوانا مدنی مدینے والے( صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیہ َواٰلہ وسلم)
(مُغیلان ِ مدینہ ازامیر اہلسنّت)