میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خُون پسینے سے سینچی ہو ئی تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسِیاسِی تحریک ''دعوتِ اسلامی ''کامدنی پیغام تادمِ تحریر کم و بیش66مُمالک میں پہنچ چُکا ہے ۔مدنی کاموں کی تقسیم کی برکات سے متعدد ممالک میں کابینات و مشاورتیں قائم ہیں اور بے شمار اسلامی بھائی مختلف مَجالِس و مشاورتوں میں مُنقسم ہو کر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی پیاری پیاری مدنی تحریک ''دعوتِ اسلامی'' کو آگے سے آگے بڑھانے میں مصروفِ عمل نظر آرہے ہیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مُتعدّد مُمالِک میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے بے شمار ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماعات کے ساتھ ساتھ ہزار ہامَدارِسُ الْمَدِینَہ بَالِغَان و بَالِغَات نیز مُلک و بیرونِ ملک ہزار وں اِسلامی بھائی مدنی قافلوں کے ذریعے ''دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام'' پہنچا رہے ہیں ۔اب تک35سے زائدشُعْبَہ جات قائم ہو چکے ہیں ۔اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے ،جامِعَاتُ المدینہ کے ذریعے ہزاروں اِسلامی بھائی مدنی عالِم بن رہے ہیں ۔مدارسُ المدینہ میں 50,000 سے زائدمَدَنی مُنّے اورمَدَنی مُنّیاں عِلْمِ دین اور قرآنِ پاک حِفظ و نَاظِرہ