| مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے |
سیدی اعلیٰ حضرت،عظیم البرکت،مجددِ دین و ملّت،پروانہ شمعِ رِسالت ، عاشقِ ماہِ نبوت،باعثِ خیرو برکت الحاج،الحافظ،القاری ،الشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن''حدائقِ بخشش'' شریف میں کیا خوب فرماتے ہیں۔
ہَلْکِی پُھلْکِی عِبادت
رحمت والے آقا،مکے مدینے والے مصطفی،سب کے حاجت روا و مُشکل کُشا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دِلکُشا ہے:'' کیا میں تُمہیں آسان ترین اورجِسْم کے لئے ہلکی پھلکی عِبادت نہ بتاؤں ؟وہ ہے ''خاموشی اورحُسْنِ خُلْق۔''( الصمت لابن ابی دنیا،الحدیث۲۷،ج۷،ص۴۷)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا محبوب بندہ
ایک روایت میں یوں ہے کہ سرکار صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کی بارگاہ میں عرض کی گئی کہ یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ بندوں میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب کو ن ہے؟ ارشاد فرمایا''جو اَخْلاق میں سب سے اچھّے ہوں ''۔ (صحیح ابن حبان،الحدیث۴۸۶،ج۱،ص۳۵۲)
دُشمنوں کی آنکھ میں بھی پُھول تم
دوستوں کی بھی نظر میں خار ہم