میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رہے !کہ بد اَخْلاقی تقسیم کاری کے عملِ خیر کو شدید نقصان پہنچاتی ہے ۔یہ بات آپ بخوبی جانتے ہوں گے کہ دینِ اسلام کے عروج و ترقی اور ترویج و اشاعت میں حُسْنِ اَخلاق کی بہاریں شامل ہیں ۔ ہمارے پیارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفی،شبِ اسرٰی کے دُولھا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا اپنے صحابہ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانْ کے ساتھ ایسا شفقت و محبت بھرا مبارک رَویہ تھا کہ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نہایت چاہت واُلفت و رغبت کے ساتھ آقا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے سو نپے ہو ئے کام بڑھ چڑھ کر بہتر سے بہتر انداز