Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
42 - 70
فرمائیں مثلاً اہداف اوراِس کی مدّتِ تکمیل ، طریق ِکار و اختیارات اورکِن کِن مدنی کاموں کا کب کب کرناضروری ہے اور اِ س کی کارکردگی ماتحتوں سے لینے اور نگران کو پیش کرنے کا طریقِ کار کیا ہو گا؟ پِھر اِن کی زبانی اِن تمام باتوں کوسُن بھی لیں تاکہ جو کچھ کمی ہو وہ ہاتھوں ہاتھ پوری ہوسکے ۔
فوائد کے بجائے نُقْصانات
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً مدنی کاموں کو تقسیم کرنے میں فوائد ہی فوائد ہیں لیکن بعض اُمُور ایسے بھی ہیں جن کا اِرتِکاب فوائد کے بجائے نقصانات کی طرف دھکیل سکتا ہے مَثَلاً

(۱)    کسی کو اُس کی طاقت و ہمّت سے زیادہ کام دینا۔

(۲)    مدنی مشوروں کا نہ ہونایا عرصہ ئ دراز کے بعد ہونے کے نتیجے میں پُوچھ گَچھ کے نظام کا کمزور ہونا ۔

(۳)    اپنے اسلامی بھائی پر بے جاتنقید ،نکتہ چینی اور دِل آزاری کرنے والا رَوَیّہ اِختیار کرنا ۔

(۴)     اہداف، اِس کی مُدّتِ تکمیل او ر صلاحیتوں کومدِّ نظررکھے بِغیر تقسیم کاری
Flag Counter