مدنی کاموں کی تقسیم کا انداز اِس قدر واضح ا ور آسان ہو کہ آپ کے اسلامی بھائیوں کو اِن اُمُور کی اَنجام دہی کے لئے بار بار آپ کی بارگاہ میں حاضری نہ دینی پڑے ۔اگر ایسا نہ ہوا تو آپ پہلے ہی کی طرح مصروف اور آہستہ آہستہ اِس کام میں اِ س قدر شامل ہو جائیں گے کہ بِلا واسِطہ وہ کام آپ ہی کے سر آجائیں گے ۔ لہٰذا نہایت ہی واضح، آسان و مؤثر انداز میں مدنی کام تقسیم کریں ۔
آپ جن اسلامی بھائیوں کو جس شعبے کی ذمہ داری سِپُرد کر رہے ہیں ،اُن کی اُس شعبے سے متعلق کیا معلومات ہیں،کیا تربیت ہے ،اِسے کنفرم کریں کیونکہ اگر آپ یہ خیال کریں کہ اس کام کے حوالے سے آپ کی اور اُن کی ذہنی سطح برابر ہے تو یہ شایدغَلَط فہمی ہوگی۔آپ کو اُن کی تفہیم کے لئے ابتدائی نکتے سے مدنی تربیت کا آغاز کرنا ہوگا نیز جو مدنی نتائج مطلوب ہیں ،اُن کی واضح لفظوں میں وضاحت