Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
39 - 70
مشاورت سے فیصلہ کرنے کے بھی مواقِع دیں۔ بار بار کی مُداخِلَت، تقسیم کاری میں نُقْصان کا باعث بن سکتی ہے اور اِس معاملے میں اہم ترین بات یہ بھی ہے کہ اُن کی رائے سے قبل اپنی رائے یا فیصلے کا اعلان نہ فرمائیں۔ اِس صورت میں آپ اپنے اسلامی بھائیوں کی رائے سے محروم اور اُن کا اعتماد بھی مجروح کرسکتے ہیں ۔

    الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلََّّّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو اِس معاملے میں انتہائی کامل و اکمل پایا ہے ۔شیخِ طریقتدامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ کئی مدنی مشوروں میں شرکت کی سعادت پائی تو یہ بات بخوبی دیکھی کہ آپ کسی موضوع کو بیان فرماکر سب سے پہلے اِسلامی بھائیوں کی رائے معلوم کرنے کی کو شش فرماتے اور پھر اُن کے مشوروں کے مثبت ومَنفی پہلوؤں پرسَیر حاصِل کلام کرتے پھرعِنْدَالضَّرورت اپنا عِنْدِیہ بیان فرماتے ہیں ۔اِس طرح ہر اسلامی بھائی کو محسوس ہو تا ہے کہ یہ مدنی کام ہمارے مشورے سے شروع ہوا ہے اور یوں اِعتماد کی فضا قائم ہوجاتی ہے۔
آپکا تعاون
    جو مدنی کام آپ نے سِپُرد کیا ہے ،ہوسکتا ہے کہ اسلامی بھائیوں کو اِس معاملے میں آپ کی ابتداء ًبہت زیادہ مُشاورت کی حاجت رہے ،لہٰذااگر آپ نے
Flag Counter