جِن اسلامی بھائیوں میں آپ مدنی کام تقسیم کریں، وقتاً فوقتاًاِن کی حوصلہ افزائی کو اپنی عادت بنائیں۔ہمارے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے اِسی اندازِ دلنشین کی برکت ہے کہ آج ہمیں ہر طرف ''دعوتِ اسلامی ''سے وابستہ لاکھوں اسلامی بھائی اپنی اور ساری دُنیا کے لوگو ں کی اِصلاح کے مقدّس جذبے کے تحت مصروفِ عمل نظر آرہے ہیں۔
ایک مرتبہ بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے کسی ذمہ دار نے اپنی مدنی تحریک کے مفاد میں بہترین کام سرانجام دیا تومیرے شیخِ طریقت ،پیکرِ علم و حکمت،امیرِ اہلسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے نا صرف خوداُن کی فون پر حوصلہ افزائی فرمائی بلکہ بعض ذِمّہ داران کو بھی ایسا کرنے کا حکم فرمایا۔ اس عمل سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ مدنی کاموں کی رفتار میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔