| مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے |
(۱۱) ہرکام کو خود ہی کرنے کا جذبہ بے جا (۱۲) کسی سے کچھ سیکھ کر یا اوروں کے تَجْرِبات سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ہر چیز کا خود تجربہ کرنا (۱۳) مقبول بننے کا شوقِ بے جا (۱۴) طے شدہ وقت پر کام ختم نہ کرنا (۱۵) زیرِ دباؤ رہنا (۱۶) خواہ مخواہ پریشان رہنا (۱۷) وقت کی کمی کا رونا روتے رہنا وغیرہ۔
سُسْتی اور غَفْلت (تَسَاہُل)
مدنی کاموں کی تقسیم کے بہترین اور عمدہ نتائج کے حصول میں ایک بڑی رُکاوٹ تساہل (تَ۔سا۔ہل) یعنی سُستی و غفلت بھی ہے۔ یاد رکھئے! تساہل ایک مُوذِی(مُو۔ذی)یعنی تکلیف پہنچانے والا مرض ہے جس کا اپنی ذات سے دُور کرنا بے حد ضروری ہے ۔اِس مرض سے غیر ذمہ داری کے جراثیم پر ورش پاتے ہیں ،جس کے سبب سخت تنظیمی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ۔